Friday, 10 April 2026

مسلمانوں کو جاننا ضروری ہے امریکہ ایران کو کیوں تباہ کرنا چاہتا ہے؟

ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکہ اس کا سب سے بڑا دشمن بن کر سامنے آیا ہے۔ ایران پرلگ بھگ نصف صدی سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں۔ امریکہ اسرائیل کی مدد سے اس کےایٹمی سائنسدان اورملٹری اہلکار قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں ایران کی اہم ترین ہستی کو شہید کیا گیا ہے۔

 ماضی میں عراق سے آٹھ سال جنگ لڑوائ گئی۔ گزشتہ سال جون میں امریکہ اوراسرائیل نے ایران کی اٹامک اوردیگراہم تنصیبات پر 12 دن حملے کیۓ اور اب سات ہفتوں سے امریکہ اوراسرائیل ایران کی اہم تنصیبات تباہ کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کو جاننا ضروری ہے کہ امریکہ ایران کو کیوں تباہ کرنا چاہتا ہے؟

لگ بھگ تین چوتھائ صدی قبل فلسطین کی زمین پرغاصابنہ قبضہ کرکےاسرائیل قائم کیا گیا، وقت کے ساتھ اس کو وسعت دی گئی اور اب گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے میں ایران سب سے بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں اور باقیوں سے ابراہیم اکارڈز کے تحت تسلیم کروایا جارہا ہے۔

اکثرعرب ممالک ایران کی تباہی میں امریکہ اوراسرائیل کے شریک کار بن چکے ہیں اور ان ممالک میں امریکی فوجی اڈے کام کررہے ہیں۔ ان عرب ممالک کو ذہن نشین کرایا گیا کہ ایران تمھارادشمن ہے اور یہ اڈے تمھاری حفاظت کے لیۓ ہیں۔

 اس وقت امریکہ اوراسرائیل کی ایران کےخلاف جاری جنگ میں یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ یہ اڈے عرب مملک نہیں بلکہ اسرائیل کی حفاظت کے لیۓ ہیں اور ان مملک کے لوگوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کیا جارہاہے۔

No comments:

Post a Comment